وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گورو نانک ایکسپریس وے کی تعمیر میں بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جائے گا۔
وہ آج اسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کی سکھ برادری کے لیے خصوصی مذہبی، تاریخی اور روحانی اہمیت ہے۔
انہوں نے برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ میں مقیم سکھ برادری کو گورو نانک ایکسپریس وے منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔