وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے کوششیں تیزکریں۔
رومینہ خورشید نے کہا کہ پاکستان 2030 تک سمندری محفوظ علاقوں میں تیس فیصد توسیع کےعالمی ہدف کے حصول کےلئے کوششں کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ چورنا جزیرہ کو سمندری محفوظ علاقہ قرار دینے پر بلوچستان حکومت کی کوششوں کو سراہتی ہیں اور اسے سمندری وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ چورنا جزیرے کے تحفظ سے پاکستان کی سمندری حیاتیاتی تنوع کو فروغ ملے گا۔
کوآرڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔