Wednesday, 15 January 2025, 02:31:34 pm
 
پاک بحریہ کا ملکی دفاع اور بحری معیشت کے فروغ میں اہم کردار ہے،وزیراطلاعات
September 08, 2024

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا ملکی دفاع اوبحری معیشت کے   فروغ میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے۔

 انہوں نے یہ بات آج نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یوم بحریہ کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے لیکن اس کے ساتھ وہ کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلح افواج کی بھی ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے پر بھر پور توجہ دے رہی ہیں۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک میں امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

سمندری معیشت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت پائیدار معیشت کے لیے بندرگاہوں کے حوالے سے پالیسی کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلیو اکانومی سے فائدہ اٹھانے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے۔