Wednesday, 15 January 2025, 02:30:05 pm
 
یوم دفاع اور یوم شہدا، پاکستان ہائی کمیشن نائیجیریا میں پر وقار تقریب
September 08, 2024

یوم دفاع اور یوم شہدا کے موقعے پر پاکستان ہائی کمیشن نائیجیریا میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں پچاس ممالک کے سفیروں ،دفاعی اتاشی ، نائیجیریا کے اعلیٰ سول و فوجی حکام اور بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

ہائی کمشنر اور دفاعی اتاشی نے اوورسیز پاکستانیوں اور شرکاء سے خطاب کیا

شرکاء نے دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور اپنے قومی ہیروز اور بہادر افواج کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وطن کے دفاع کو یقینی بناتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے قوم کے بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔