Wednesday, 24 April 2024, 08:15:04 pm
وزیراعلیٰ نے جھینگوں کی پرورش کے آزمائشی منصوبے کی منظوری دے دی
May 08, 2023

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں جھینگوں کی پرورش کے منصوبے کے آزمائشی منصوبے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔پہلے مرحلے میں ایک منتخب ضلع کے غیرکاشتکاری والے علاقے میں ایک لاکھ ایکڑ رقبے پر فارم متعارف کرائے جائیں گے۔آزمائشی پروگرام میں بنجر زمینوں پر دس ایکڑ رقبے پر 10جھینگا فارم قائم کئے جائیں گے۔پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ اس مقصد کیلئے استعمال کیا جائے گا جس سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔مقامی سرمایہ کاروں کو جھینگا پروری کے لئے ایک مختص مدت کیلئے مفت زمین فراہم کی جایگی۔