وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ سے منظورہونے کے باوجود صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ بل کی واپسی کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔
آج رات ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ صدر نے اپنے طرز عمل سے یہ ثابت کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کرنا صدارتی منصب کی توہین ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر عمران نیازی کی خاطر اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔