چائنہ گورنمنٹ انوسٹمنٹ کی سربراہScarlett Xiang کی قیادت میں چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چودھری شفیع حسین سے ملاقات کی۔
وفد نے پنجاب کے صحت ،تعلیم، زراعت اور الیکٹرک گاڑیوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے پنجاب میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے پلانٹ اور کیمیکل مینو فیکچرنگ کی سہولتوں کے قیام میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پرHuawei گروپ نے دولاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی طلباء کو آئی سی ٹی کی مہارتیں سکھانے کا تربیتی اقدام شروع کرنے کا اعلان کیا جس میں ابتدائی طور پر پنجاب پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔