Monday, 02 December 2024, 12:48:37 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے مالیت کے مراعاتی پیکیج کا اعلان
November 08, 2024

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے مالیت کے مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر اور زرعی آلات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے گندم کی کاشت کیلئے بلا سود اعلیٰ معیار کے بیج، کھادیں اور کیڑے مار ادویات

فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کیلئے چند ماہ کے اندر ریکارڈ منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔