Monday, 09 December 2024, 09:40:45 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا گرین ٹریکٹرز سکیم کا افتتاح
November 01, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کسانوں کیلئے’’ گرین ٹریکٹر سکیم‘‘ کا افتتاح کر دیا ہے۔

 اس موقع پر انہوں نے آج لاہور میں سکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے ٹریکٹر حاصل کرنے والے کسانوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

 وزیراعلیٰ کو قرعہ اندازی کے شفاف عمل پر بریفنگ بھی دی گئی۔