Monday, 09 December 2024, 10:16:31 pm
 
وزیراعلیٰ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئےامریکی تجربات سے استفادہ کی خواہاں
November 01, 2024

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست توانائی اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق امریکی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے  جمعہ کے روز لاہور میں بین الاقوامی ترقی کیلئے امریکی ادارے کی مشن ڈائریکٹر VEERAYA KATE SOMVONGSIRI سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

فریقین نے ملاقات کے دوران تجارت، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، خواتین کو اقتصادی لحاظ سے بااختیار بنانے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔