Monday, 09 December 2024, 10:14:27 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کے ''اپنا گھر اپنی چھت''پروگرام کے تحت مستحق افراد میں دستاویزات تقسیم
November 03, 2024

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ''اپنا گھر اپنی چھت''پروگرام کے تحت مستحق افراد میں دستاویزات کی تقسیم کے لئے وہاڑی کے علاقے لڈن کا دورہ کیا۔

اس اقدام کا مقصد مستحق افراد کو چھت فراہم کرنا ہے۔

پنجاب حکومت نے پہلے ہی اہل افرا د کے بینک اکاؤنٹس میں پہلی قسط منتقل کردی ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی نے دورہ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبے کی ضرورت مند آبادی کو ترجیحی بنیاد پر چھت فراہم کرنے کے وژن کو اجاگر کیا۔