Wednesday, 15 January 2025, 12:37:06 pm
 
وزیر داخلہ کی اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے چڑیا گھر، سفاری پارک کے قیام کی منظوری
August 07, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے چڑیا گھر اور سفاری پارک کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد اکتوبر میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک سے اسلام آباد میں سیاحت میں اضافہ ہوگا۔

وزیر داخلہ نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کو چڑیا گھر اور ایکویریم کی ورلڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ہدایت کی۔

یہ دو سو ایکڑ رقبے پر پھیلے گا۔ چڑیا گھر اور سفاری پارک میں مجموعی طور پر پانچ ہزار جانور اور پرندے رکھے جائیں گے۔