Thursday, 13 March 2025, 10:53:53 pm
 
قائم مقام صدر، وزیراعظم کا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
February 07, 2025

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں ایک کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے بارہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پرسیکورٹی فورسز کو سراہا ہے۔

قائم مقام صدر نے اپنے بیان میں لانس نائیک محمد ابراہیم کی بہادری اور حب الوطنی کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے شہید کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبرجمیل عطا فرمائے۔

قائم مقام صدر نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیراعظم نے بھی اپنے بیان میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے شہید جوان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کے ورثاء سے تعزیت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔