Wednesday, 15 January 2025, 02:15:57 pm
 
شزہ فاطمہ کاقومی ترقی کیلئے پاکستان کی پالیسیوں کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے پر زور
January 07, 2025

انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے قومی ترقی کے لئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی مکمل صلاحیت سے استفادہ کرنے کے لئے پاکستان کی پالیسیوں کو عالمی معیارکے ساتھ ہم آہنگ کرنے

کی ضرورت پرزوردیاہے۔

وہ اسلام آباد میں سٹار لنک کے لائسنسنگ اور لوارتھ آربٹ کے لئے ریگولیٹری لائحہ عمل پرپیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہی تھیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ضابطوں کے لئے کنسلٹنٹ کی تقرری چندہفتوں میں مکمل کرلی جائے گی۔

ایل ای اوسیٹلائٹس کے لئے ایک مضبوط ریگولیٹری لائحہ عمل کو یقینی بنانے اورروابط اورتکنیکی جدت کوفروغ دینے کے لئے اس عمل کوتیز کرنے پربھی بات چیت کی گئی۔