Sunday, 06 September 2026, 05:25:27 pm
 
یومِ دفاع و شہدا پربلوچستان کے نوجوانوں کا ملک سے محبت، قومی یکجہتی اوراتحاد کا پیغام
September 06, 2026

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کاپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یک جاں ہونے کے عزم کا اعادہ۔

بلوچستان کے نوجوانوں نے ملک خداداد کو ہی اپنی حقیقی منزل اور بقا کا ضامن قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے محافظ اور اس کے مستقبل کے رکھوالے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا،پوری قوم نے ثابت قدمی سے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

بلوچ نوجوان نے مزید کہا کہ ہرمشکل کوحوصلے اورثابت قدمی سے عبورکرتے ہوئے پاکستان کو روشن مستقبل پر گامزن کریں گے ، ہرپاکستانی کا غیرمتزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کوہی اپنی ترقی تصورکرتا ہے۔

یومِ دفاع و شہدا پر پوری قوم قومی یکجہتی کی تجدید اورمادرِوطن پرقربان عظیم سپوتوں کوخراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے