Sunday, 06 September 2026, 05:25:52 pm
 
یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر مظفرآباد میں یادگارِ شہدا پر پروقار تقریب
September 06, 2026

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آج مظفرآباد میں یادگارِ شہدا پر ایک پروقار تقریب ہوئی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار پر سلامی پیش کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے اعلیٰ فوجی اور سول حکام کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر حاضری دی۔

انہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

وفد نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور شہدا ء کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی۔