آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر ایک ملی نغمہ'' منزل پاکستان'' جاری کیا ہے۔
نغمے میں قوم کے مضبوط عزم، ثابت قدمی اور قومی جذبے کی عکاسی کی گئی ہے اور وطن کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
نغمے میں مسلح افواج اور عوام کے درمیان ناقابلِ شکست رشتے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔