Wednesday, 12 March 2025, 04:21:20 pm
 
جرمنی کی جونیئرہاکی ٹیم سیریزکھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی
March 06, 2025

جرمن جونیئر ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے جرمن ٹیم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

یہ سیریز 30سال بعد پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی واپسی کی نشاندہی ہے اور ہاکی کی بحالی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

سیریز کا ایک میچ اسلام آباد اور تین لاہور میں کھیلے جائیں گے۔