ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے رویندرا نے 108 رنز بنائے۔