Wednesday, 12 March 2025, 09:41:22 am
 
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرپنجاب رینجرز کے زیر انتظام خصوصی تقاریب
February 06, 2025

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیر انتظام رینجرز پبلک سکولز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ان تقریبات کا مقصد طلبہ میں کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا۔

رینجرز پبلک سکولوں کے طلبا نے تقاریر اور پوسٹرز کے ذریعے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و ستم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔