Wednesday, 08 January 2025, 07:49:35 am
 
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ ترسرداورخشک رہے گا
January 06, 2025

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ ترسرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے وقت شدید سرد رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر،مری، گلیات اورملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہنے ،کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند چھائی رہیگی۔آج (پیر) صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد نوڈگری سینٹی گریڈ لاہور ساتکراچی بارہپشاوراورمظفرآباد چھ کوئٹہ منفی چھ گلگت تیناورمری صفر ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں،Leh اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے ،ہلکی بارش اوربرفباری کاامکان ہے جبکہ جموں میں موسم سرداورخشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر،پلوامہ اوربارہ مولہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں سات، Leh منفی دو جبکہ اننت ناگ اورشوپیاںمیں صفرڈگری سینٹی گریڈ ۔