Wednesday, 08 January 2025, 07:40:47 am
 
یوم حق خودارادیت کے موقع پر مظفر آباد میں سیمینار کا انعقاد
January 06, 2025

یوم حق خودارادیت کے موقع پر پاک فوج اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے تعاون سے مظفر آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بارے میں منظور کردہ قراردادوں کی حمایت کی ہے جبکہ بھارت اِن سے مسلسل انکار کر رہا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت نے اپنی فوج کے ذریعے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ اور کشمیریوں کو ان کے بنیادی اور انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔شرکاء نے پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی، معاشی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا خیر مقدم کیا۔