Thursday, 09 May 2024, 03:10:31 am
خواتین کومفت سفری سہولت کی فراہمی کےلئےگلگت اورسکردومیں پنک بس سروس کاآغاز
October 05, 2022

گلگت بلتستان کی حکومت نے خواتین کو مفت سفری سہولت فراہم کرنے کےلئے گلگت اور سکردو میں پنک بس سروس شروع کی ہے۔

وزیراعلیٰ محمد خالد خورشید نے گلگت میں بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس سےملازمت پیشہ خواتین، طلبا ا ور وکلا کو  گلگت اور سکردو میں ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت ملے گی۔

بس سروس کی سہولت کو  مرحلہ وار دوسرے شہروں تک توسیع دی جائے گی۔