پاک فوج نے شاہراہ قراقرم پر ریسکیو آپریشن کامیابی سے کرتے ہوئے پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانیں گرنے سے تقریبا پچانوے گاڑیاں جن میں بسیں، وین اور کاریں شامل تھیں جن میں 1055 مسافر سوار تھے۔ تمام گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
پاک فوج ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے 300 ڈرونز کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی فضائی نگرانی کر رہی ہے۔