الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی حتمی انتخابی فہرست جاری کر دی ہے۔
نئی جاری کردہ انتخابی فہرست کے مطابق رجسٹرڈ ووٹوں کی مجموعی تعداد سات لاکھ چوہتر ہزار تین سو انیس ہے جبکہ گلگت بلتستان میں گزشتہ انتخابات میں ووٹوں کی تعداد سات لاکھ تینتالیس ہزار تھی۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہبا ز خان نے گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلی مرتبہ گلگت بلتستان میں گھر گھر جاکر ووٹرز کا سروے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ووٹرز8301 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنے ووٹ کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا نئے ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔