پاک فوج نے گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گائوں منِی مرگ میں سکیئنگ کے مقامی کھلاڑی مدثر حسین کو بحفاظت نکال لیا ہے جو زخمی ہو گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق چھبیس سالہ مدثر حسین درہ بارذل کے قریب سکیئنگ کر رہے تھے کہ پھسلنے کے باعث اُن کا پائوں فریکچرہو گیا۔
پاک فوج کے بہادر جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں منِی مرگ آرمی فیلڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں اُن کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔