Friday, 27 December 2024, 03:00:29 am
 
گلگت بلتستان کی مختلف شاہراہوں پرٹریفک بحالی کیلئے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
March 05, 2024

گلگت بلتستان کی مختلف شاہراہوں پرٹریفک بحال کرنے کے لئے پاک فوج کی امدادی کارروائی جاری ہے جو طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث بند ہوگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق فر نٹیر ورکس آرگنائزیشن کے دستوں نے چین سے پاکستان کی سوست ڈرائی پورٹ کی طرف آنے والے تجارتی قافلے کو بحفاظت بچالیا۔

دستوں نے قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کے لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ حصے کو بھی صاف کیا۔ انہوں نے غیر ملکیوں سمیت پھنسے ہوئے مسافروں کو تیارکھانا اور طبی سہولیات مہیا کیں۔