Sunday, 19 May 2024, 03:58:39 am
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں یاک کی فارمنگ کیلئے کوشاں
May 05, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)نے ملک میں دیگراقدامات کے ساتھ ساتھ یاک کی فارمنگ پربھی توجہ مرکوزکررکھی ہے۔

یاک گائے کی نسل سے تعلق رکھنے والے مویشوں میں شامل ہےجو ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں شامل پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں پایاجاتاہے۔بڑے سینگوں اور لمبے بالوں والے یہ مویشی انتہائی سرد علاقوں میں زندہ رہ سکتے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں یاک کی کل آبادی 18ہزار ہے جس کی نسل کی حفاظت اور افزائش میں بہتری کے ذریعے نہ صرف خود کفالت حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ برآمدی صلاحیت کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

سخت ماحول میں رہنے کے باعث یاک کا گوشت، دودھ اور اس سے حاصل ہونے والے دیگر اجزا غذائیت اور صحت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔

یاک کی فارمنگ کی بدولت برآمدات میں اضافے کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔