Saturday, 05 September 2026, 04:13:01 pm
 
امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع وشہدا کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد
September 05, 2026

امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیررضوان سعید شیخ نے ملکی خودمختاری کے دفاع کیلئے پاکستانی قوم کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع وشہدا کے حوالے سے پروقار تقریب کے انعقاد کے موقع پر کہی۔

تقریب میں سفارت کار،مختلف ممالک کے سول وملٹری اتاشی اوراعلیٰ امریکی حکام شریک ہوئے۔

تقریب میں ملکی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کی خاطرجان کی قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھی یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت کرکے بھرپوریکجہتی اوروطن سے والہانہ محبت کا اظہارکیا۔

پاکستان کے سفیررضوان سعید شیخ نے کہا کہ1965 میں دشمن کے مذموم عزائم کیخلاف پاکستانی قوم نے شجاعت،قومی اتحاد اوریکجہتی کی مثال قائم کی۔

پاکستان کے دفاعی اتاشی نے ملکی سلامتی اوراستحکام کیلئے مسلح افواج کی جانب سے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی نے ملکی ترقی، بقا اورحفاظت کے لیے اپنے عہد کودہرایا۔