Saturday, 05 September 2026, 10:54:15 am
 
حکومت نے آج سے آئندہ تین روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاہے
September 05, 2026

حکومت نے آج سے آئندہ تین روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاہے۔

وزارت توانائی کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے چوہتر پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو اٹھہتر روپے پانچ پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

پٹرول کی قیمت تین روپے تیرہ پیسے فی لٹر کمی کی کے بعد تین سو پینتالیس روپے ستاسی پیسے فی لٹرمقررکی گئی ہے۔