نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
انہوں نے ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم نے نیپال کی امدادی اور بحالی کی کوششوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس قدرتی آفت کے اثرات پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔