Wednesday, 08 January 2025, 07:45:17 am
 
غزہ، اسرائیل کے حملوں میں خواتین،بچوں سمیت88 فلسطینی شہید
January 05, 2025

محصور غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیل کے جاری وحشیانہ حملوںمیں خواتین اور بچوں سمیت اٹھاسی فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ خان یونس میں اسرائیل کے حملوں سے العمل ہسپتال کے مختلف حصوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ شمالی پٹی میں واقع انڈونیشین ہسپتال مریضوں اور زخمیوں کو اب کوئی خدمات فراہم کرنے کے قابل نہیں رہا۔

غزہ میں سات اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد اب پینتالیس ہزار آٹھ سو ہو گئی ہے۔