Thursday, 02 January 2025, 11:39:15 pm
 
کینیڈا نے بھارت کو سائبر خطرے کی فہرست میں شامل کرلیا
November 04, 2024

کینیڈا نے بھارت کو سائبر خطرے کی فہرست میں شامل کر لیاہے۔

کینیڈا کے سائبر سیکیورٹی مرکز کی جانب سے جاری کردہ 2025-26 کی سائبر خطرے کی قومی جائزہ رپورٹ میں دوسرے ملکوں کے معاملات میں مودی حکومت کی مداخلت کو مکمل طور پر بے نقاب کیا گیا ہے اور بھارت سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے مخالفوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔کینیڈا کے کمیونیکشنز سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سربراہ CAROLINE XAVIER نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت بیرون ملک مقیم مخالفین کی سیاسی سرگرمیوں کی نگرانی اور جاسوسی کیلئے سائبر ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔کینیڈا گزشتہ ماہ کے آغازمیں علیحدگی پسندسکھوں کی تحریکوں کو کچلنے میں ملوث چھ بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر بھی کر چکا ہے۔