Monday, 09 September 2024, 05:14:48 pm
 
صدر کا سعودی شہزادی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
September 04, 2024

صدر آصف علی زرداری نے شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔