صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر سے نمٹنے کے سلسلے میں عالمی کوششوں کے لئے قوم کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے آج (منگل) کینسر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن اس بیماری سے درپیش سنگین مسائل کی یاددہانی کراتاہے اور مشترکہ اقدامات، جدت اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے اس مرض کیخلاف امید کی شمع روشن کرنے کاایک موقع فراہم کرتاہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کینسر کے علاج کے لئے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، اس حوالے سے تحقیق میں سرمایہ کاری اور سب کے لئے سستے اور معیاری علاج تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ بروقت طبی مشاورت اور اسکریننگ کرائیں اور اس بیماری کی روک تھام، تشخیص اور موثر علاج کے لئے اجتماعی کوششیں کریں۔