Saturday, 08 February 2025, 04:55:04 am
 
صدر مملکت آج سے چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے
February 04, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر آج (منگل) سے چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وہ بیجنگ میں شی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور دیگر سینئر رہنماؤں سمیت چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں اقتصادی اور تجارتی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ پاکستان اورچین کے تمام شعبوں میں تعلقات بالخصوص معیشت اور تجارت، انسدادِ دہشت گردی، سیکیورٹی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات پرغورکیاجائے گا۔

فریقین عالمی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور کثیرجہتی فورمز کے حوالے سے دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

صدرچینی حکومت کی خصوصی دعوت پر چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔