وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بصارت سے محروم طلباء میں پندرہ ہزار سے زائد بریل کتابیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں تعلیمی سال میں صوبے میں تین ہزار سے زائد خصوصی بچوں کو سکولوں میں داخل کیا گیا۔
وزیراعلی نے کہاکہ خصوصی طلباء کو بریل میں قرآن پاک اور ان کی معاونت کیلئے دیگر آلات بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ ملک میں پہلے Autism سکول کے قیام کیلئے کام جاری ہے۔