Monday, 06 January 2025, 04:22:21 pm
 
پاکستان کی نئی راہداری علاقائی تجارت کے خدوخال تبدیل کرنے کیلئے تیار
January 04, 2025

پاکستان کی نئی راہداری علاقائی تجارت کے خدوخال تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے جس کے نتیجے میں چین سے متحدہ عرب امارات تک سامان کی سمندری راستے سے نقل و حمل کا دورانیہ30دن

سے کم ہوکر 10دن رہ جائے گا۔

پاکستان نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کی جانب سے اس تاریخی سروس کا افتتاح پہلے ہی گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ پر کیا جا چکا ہے۔

پاکستان کی تذویراتی حیثیت خطے میں چین اور خلیجی ممالک کو آپس میں جوڑنے میں پل کا کردار ادا کرے گی اور نقل و حمل کی لاگت اور سفر کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہو گا۔