Monday, 06 January 2025, 03:45:56 pm
 
پاکستان کا اقوام متحدہ سے غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
January 04, 2025

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں خونریزی اور تباہی بند کرانے کیلئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔

مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں خونریزی بند

ہونی چاہئے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے میثاق اور بین الاقوامی قانون کے عالمی سطح پر احترام کے دفاع اور اِسے برقرار رکھنے کیلئے متحد ہو۔

انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیاد پر امداد کیلئے ایک محفوظ راہداری قائم کرے تاکہ لوگوں کو زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی حاصل ہو سکے اور غزہ میں تباہ حال

صحت کے نظام کی بحالی کیلئے تعمیر نو کی کوششوں کو ترجیح دے۔

عاصم افتخار نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے سے متعلق پاکستان کا مطالبہ دہرایا اور اس اقدام کو اخلاقی طور پر ناگزیر قرار دیا جس سے یقینی ہو سکے گا کہ دو ریاستی حل ناقابل تنسیخ ہو۔