Tuesday, 07 January 2025, 01:11:34 am
 
وزیر داخلہ کی انٹرچینج منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
January 04, 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رات دونوں منصوبوں کا اچانک دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تین شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے اور رات کے وقت اضافی افرادی قوت تعینات کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کا فروری میں مکمل افتتاح کیا جائے۔