وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایکسپریس وے سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا اور کراچی اور کوئٹہ کے درمیان سفر کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی۔
وفاقی وزیر نے آج اسلام آباد میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی صوبے بھر میں قومی شاہراہوں کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔