افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی نے آج اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال، خصوصاً بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے علاقائی صورتحال، بالخصوص امن و سلامتی پر اثر انداز ہونے والے معاملات پر گہری نظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔