Friday, 03 January 2025, 04:22:47 am
 
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر ایٹ مرحلہ، آج کراچی میں چار میچ کھیلے جائیں گے
December 02, 2023

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر ایٹ رائونڈ میں آج کراچی میں چار میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں پشاور ریجن کا مقابلہ کراچی ریجن وائٹس سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ لاہور ریجن وائٹس اور لاہور ریجن بلیوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی ریجن کا مقابلہ فاٹا کی ٹیم سے ہوگا جبکہ چوتھا میچ ایبٹ آباد ریجن اور سیالکوٹ ریجن کے درمیان کھیلا جائے گا۔