Wednesday, 15 January 2025, 09:26:22 am
 
راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز: پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دے دیا۔
September 02, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں  پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دے دیا

دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کےا آخری میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم دوسری اننگز میں محض 172 رنز بناکرآوٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنائے تھے تاہم کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔

مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے مزید 143 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں چائے کے وقفے تک بنگلہ دیش نے 37 رنز بنائے اور اُس کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا۔

اپنی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے دو سو باسٹھ جبکہ پاکستان نے دوسو چوہتر رنز بنائے تھے۔