Friday, 29 March 2024, 02:45:52 pm
محسن نقوی کاپنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں صحت کی خدمات بہتربنانے پرزور
June 02, 2023

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے صوبے بھر کے بڑے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی خدمات بہتربنانے کیلئے لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آج لاہور میں صحت کی خدمات بہتر بنانے کے اقدامات کے بارے میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ سات روز کے اندر بڑے ہسپتالوں کی عمارتوں کی تعمیر اور بحالی کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ خدمات بہتر بنانے کیلئے ہسپتالوں کو پرانی عمارتوں سے نئی عمارتوں میں منتقل کیا جائے گا۔