Saturday, 04 July 2026, 12:20:49 am
 
نامعلوم ہیکرز کے بھارتی چینلز پرتابڑ توڑ حملے
July 01, 2026

ایک اور بھارتی چینل ہیک کرلیا گیا ہیکرز نے بھارتی نیوز چینل اے بی پی نیوز کو ہیک کرکے اس کی نشریات معطل کردیں۔

بھارتی چینل اے بی پی نیوز کے اینڈرائیڈ اور آئی اوایس ایپس کو بھی ہیک کرلیا گیا ہیکرز نے اے بی پی کے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر قرآنی آیت اور ویڈیو بھی دکھائی۔

اے بی پی نیوز کے یوٹیوب پر 15ملین سبسکرائبرز جبکہ ماہانہ یورشپ کا اندازہ 124ملین ہے1998میں قائم ہونے والا اے بی پی نیوز پہلے سٹار نیوز کے نام سے جانا جاتا تھا۔

ماہرین کے مطابق بھارت جو آئی ٹی گرو ہونے کے دعوے کرتا ہے اس کے چینلزپر یکے بعد دیگرے حملوں نے اسکی سائبر سیکیورٹی کا پول کھول دیا۔

ہیکنگ کے ایسے واقعات نے بھارت کی سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل تحفظ کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔

یہ سائبر حملے بھارت کی مجموعی سیکیورٹی خصوصاً آئی ٹی کے شعبے کے ناقص انتظام کو بے نقاب کررہے ہیں