فائل فوٹو
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ہوں گے جبکہ اس کے ارکان میں سینیٹر شیری رحمان، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، اقتصادی امور کے وزیراحد چیمہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور قانون اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ماہرین شامل ہیں۔
کمیٹی ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات کے قیام کیلئے طریقوں کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات پیش کرنے سے پہلے نجی املاک اور ہاؤسنگ سوسائٹیزسے متعلق کارروائیوں پر غور کرے گی۔