Friday, 30 October 2026, 12:16:15 pm
 
پاکستان کا بحری سلامتی کو مستحکم بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی ضرورت پر زور
October 30, 2026

پاکستان نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ، بحری سلامتی کو مستحکم بنانے اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ اور منصفانہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل میں "ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور بحری سلامتی: امن و سلامتی پر اثرات" کے عنوان سے ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجیز کو قزاقوں کے خطرات سے دوچار بحری عملے کو امداد فراہم کرنے سمیت انسانی ہمدردی کے مقاصد کیلئے بھی باآسانی دستیاب ہونا چاہئے۔