وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاک چین فرینڈ شپ ہسپتال کا افتتاح کر دیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے پاک چین فرینڈشپ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہسپتال کا انتظام آؤٹ سورس کیا جائے گا۔