Friday, 30 October 2026, 12:14:48 pm
 
مصدق ملک کا سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
October 30, 2026

سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی نے اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے صنعت، توانائی، تعلیم، ٹیکنالوجی، کاروباری ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلسل روابط اور مشترکہ کوششوں سے ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل، تزویراتی جغرافیائی اہمیت، بندرگاہوں، معدنی دولت اور نوجوانوں کی بڑی آبادی سے مالا مال ہے۔

سعودی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں ترقی کے لیے سعودی عرب کی حمایت اور آمادگی کا اظہار کیا۔

فریقین نے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی اور عملی نتائج کے حامل مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے لیے تکنیکی ٹیموں کو شامل کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔